اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجیہ سبھا کی کارروائی آدھے گھنٹے کے لیے ملتوی - راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو

مرحوم ممبران کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی آدھے گھنٹے کے لیے ملتوی کردی گئی۔

مرحوم ممبران کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی آدھے گھنٹے کے لیے ملتوی کردی گئی
مرحوم ممبران کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی آدھے گھنٹے کے لیے ملتوی کردی گئی

By

Published : Sep 18, 2020, 12:59 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں واقع راجیہ سبھا نے اپنے موجودہ رکن اشوک گستی اور سابق رکن محترمہ کپیلا واتسائن کو خراج عقیدت پیش کرنے بعد ایوان کی کارروائی آدھے گھنٹے کے لیے ملتوی کردی ہے۔

راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے راجیہ سبھاکی کارروائی شروع ہوتے ہی کرناٹک سے نومنتخب رکن مسٹر گستی اور سابق رکن محترمہ کپیلا کے انتقال کے بارے میں ایوان کو آگاہ کیا۔

راجیہ سبھا کی کارروائی آدھے گھنٹے کے لیے ملتوی

انہوں نے کہا کہ مسٹر گستی نے 22 جولائی کو ایوان بالا کے رکن کی حیثیت سے حلف لیا اور جمعرات کو بنگلور کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے، وہ کورونا سے متاثر تھے۔

مسٹر نائیڈو نے مزید کہا کہ مسز واتسائن اس ایوان کی دو بار نامزد رکن تھیں اور انہیں کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔

مرحوم ممبران کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی آدھے گھنٹے کے لیے ملتوی کردی گئیمرحوم ممبران کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی آدھے گھنٹے کے لیے ملتوی کردی گئی

انہوں نے کہا کہ ان دو راکین کی موت سے ملک نے اچھے سماجی کارکن اور رکن پارلیمنٹیرین کھو دیا ہے۔

واضح رہے کہ تمام اراکین نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے خراج عقیدت پیش کی، جس کے بعد ایوان نے ان کے اعزاز میں آدھے گھنٹے کے لیے ملتوی کردی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details