اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجیہ سبھا نے پارلیمنٹ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا - سکیورٹی اہلکاروں

راجیہ سبھا نے 2001 میں آج ہی کے دن پارلیمنٹ ہاؤس پر دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کی قربانی کو یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت کیا۔

راجیہ سبھا نے پارلیمنٹ حملے کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا
راجیہ سبھا نے پارلیمنٹ حملے کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

By

Published : Dec 13, 2019, 3:13 PM IST

راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ایوان کی کارروائی شروع کرنے سے قبل کہا کہ 18 برس پہلے دہشت گردوں نے جمہوریت کے اس مندر پر حملہ کیا تھا۔ بہادر سکیورٹی اہلکاروں نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔

اس حملے میں پارلیمنٹ کے واچ اینڈ وارڈ کے دو سکیورٹی اہلکار ، دہلی پولیس کے پانچ سکیورٹی اہلکار، مرکزی پولیس فورس کی ایک خاتون سیکورٹی اہلکار، اے این آئی ایجنسی کا ایک کیمرہ مین اور سنٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے ایک مالی کی جان چلی گئی تھی۔

چیئرمین نے کہا کہ ان سبھی لوگوں نے اپنے فرائض کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے اعلی قربانی دی اور جمہوریت کے مندر کی حفاظت کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن دہشت گردی کا سختی سے مقابلہ کرنے کا عزم کرنے کا دن ہے۔ اس کے بعد پورے ایوان نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

واضح رہے کہ لشکر طیبہ کے پانچ دہشت گردوں نے 13 دسمبر 2001 کو پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ کیا تھا۔ سکیورٹی جوانوں کے جوابی حملے میں پانچوں دہشت گرد مارے گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details