اردو

urdu

ETV Bharat / state

Budget Session 2023 اپوزیشن کے ہنگامہ کی وجہ سے راجیہ سبھا اور لوک سبھا کی کارروائی ملتوی

بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں ایوان کی کارروائی ایک دن بھی پرامن طریقے سے نہیں چل سکی۔ منگل کو بھی دونوں ایوانوں میں ہنگامہ کی وجہ سے کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ Lok Sabha proceedings adjourned

اپوزیشن کے ہنگامہ کی وجہ سے راجیہ سبھا اور لوک سبھا کی کارروائی ملتوی
اپوزیشن کے ہنگامہ کی وجہ سے راجیہ سبھا اور لوک سبھا کی کارروائی ملتوی

By

Published : Mar 28, 2023, 12:44 PM IST

نئی دہلی: آج بھی لوک سبھا کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ ہنگامہ آرائی کے باعث کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ راہل گاندھی کو لوک سبھا سے نااہل قرار دینے اور دہلی میں ان کی سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے نوٹس کو لے کر آج پارلیمنٹ میں ہنگامہ ہوا۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے مرکزی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ انہیں نشانہ بنانے میں جلدی میں ہے۔ پیر کو سیاہ لباس میں اپوزیشن ارکان پارلیمان نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ آرائی کی۔ بعد میں انہوں نے پارلیمنٹ احاطے میں احتجاج کیا اور اس کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے وجے چوک تک مارچ کیا۔

وہیں اڈانی گروپ پر عائد الزامات کی جانچ کے لئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کررہے اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے منگل کے روز راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کردی گئی ۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے ضروری دستاویزات ایوان پر پیش کئے جانے کے بعد جیسے ہی کارروائی شروع کی ، اپوزیشن کے اراکین اپنی نشستوں سے اٹھ کر ایوان کے وسط میں آگئے اور نعرے بازی شروع کردی ۔ چیئرمین نے ارکان سے اپنی نشستوں پر واپس لوٹنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ رول 267 کے تحت ملنے والے نوٹس پر اپنا حکم دینے جارہے ہیں تاہم اپوزیشن ارکان نزدیک کھڑے ہوکر شوروغل کرنے لگے۔ ان کی اپیل کا کوئی اثر نہ ہوتے دیکھ کر اسپیکر نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک کے لئے ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi Disqualified پارلیمنٹ کی رکنیت ختم ہونے کے بعد اب راہل گاندھی کو سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس

جہاں حکمراں پارٹی نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو بیرون ملک میں جاکر ملک کے بارے میں قابل اعتراض بیان دینے پر نشانہ بنایا، وہیں اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان اڈانی گروپ سے متعلق معاملے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے مطالبہ پر ڈٹے ہوئےہیں۔ اس تعطل کی وجہ سے پارلیمنٹ کی کارروائی میں مسلسل خلل پڑا ہے ۔ چیئرمین نے صبح کارروائی شروع کرنے سے قبل خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں چار گولڈ میڈل جیتنے پر ملک کی خواتین باکسرز کی تعریف کی اور پورے ایوان اور اہل وطن کی جانب سے انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details