راجیہ سبھا میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رکن پارلیمان نے اپنے معاملات اٹھائے۔ اس دوران اپوزیشن کے چند ارکان پارلیمنٹ کھڑے ہوکر ہنگامہ کرنے لگے۔
راجیہ سبھا کی کارروائی 2 بجے تک کے لیے ملتوی - ایوان بالا میں بزنس نوٹس کو معطل کرنے کا مطالبہ
پارلیمنٹ کے 250ویں اجلاس کے دوسرے روز رکن پارلیمان نے جموں و کشمیر اور جوہر لال نہرو یونیورسٹی کے معاملات اٹھائے اور ہنگامہ آرائی کی جس کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی کو دو بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
راجیہ سبھا کی کارروائی 2 بجے تک کے لیے ملتوی
سی پی آئی کے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ بنوئے ویسوان نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے معاملے پر رول 267 کے تحت ایوان بالا میں بزنس نوٹس کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔
چیئرمین وینکیا نائیڈو نے 267 کے تحت بزنس معطل کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا جس کے بعد راجیہ سبھا کو 2 بجے تک ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔