وزیر دفاع راجناتھ سنگھ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ایک اہم اجلاس میں شرکت کے لئے آج روس روانہ ہوں گے۔ توقع ہے کہ اس اجلاس میں علاقائی سلامتی کے منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ معلومات افسران نے فراہم کرائی ہیں۔
عہدیداروں نے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ بھارتی وزیردفاع اپنے روسی ہم منصب سیرگئی شوئیگو سمیت دیگر اعلی فوجی عہدیداروں سے بات چیت کریں گے جس کا مقصد دفاعی امور کے متعدد پروگراموں پر عمل درآمد میں تیزی لانا ہے۔