اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجناتھ سنگھ، کابینہ کی مزید چار کمیٹیوں میں شامل - مرکزی کابینہ

ملک کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کو مرکزی کابینہ کی جانب سے تشکیل دی جانے والی مزید چار کمیٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ قبل ازیں انھیں محض دو کمیٹیوں کا رکن بنایا گیا تھا۔

rajnath singh

By

Published : Jun 7, 2019, 2:15 AM IST

حکومت نے کابینہ کی آٹھ کمیٹیوں کو تشکیل دیتے ہوئے سنگھ کو سکیورٹی امور اور معاشی امور کی کمیٹی کا رکن بنایا تھا جبکہ انھیں چھ دیگر کمیٹیوں سے باہر رکھا گیا تھا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو تمام آٹھوں کمیٹیوں میں رکھا گیا تھا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو تقرری کے امور کی کمیٹی کو چھوڑ کر دیگر سات کمیٹیوں کا رکن بنایا گیا تھا۔

دیر رات حکومت نے کابینہ کی چار کمیٹیوں، پارلیمانی امور ، سیاسی امور ، سرمایہ کاری اور ترقی اور مزدور ،ہنر کی ترقی کی کمیٹی میں بھی راجناتھ سنگھ کو رکن کے طور پر شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔

ان چاروں کمیٹیوں میں سنگھ کا نام جوڑنے کے علاوہ کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details