اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجناتھ نے امریکہ کی تعریف کی - بھارت۔ امریکی

امریکی سنیٹر ٹیڈ کروز (ری پبلکن۔ٹکساس) اور میگی حسن (ڈیموکریٹ۔نیو ہمپشائر) نے آج وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر بات چیت کی۔

راجناتھ نے دہشت گردی کے معاملہ میں امریکہ کی تعریف کی

By

Published : Oct 11, 2019, 11:43 PM IST

میٹنگ کے دوران وزیر دفاع نے بھارت۔ امریکی شراکت میں ہوئی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دو طرفہ تعلقات کو مزید زیادہ مضبوط بنانے کے اقدامات پر بات چیت کی۔

انہوں نے امریکہ کو دنیا کی سب سے پرانی جمہوریت اور بھارت کا سب سے زیادہ اور قابل اعتماد شراکت دار قرار دیا۔

سنگھ نے کہا کہ 'گزشتہ پانچ برسوں میں بھارت۔ امریکہ تعاون میں کافی اضافہ ہوا ہے۔'

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ برسوں میں دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک شراکت میں توسیع ہوگی۔

وزیر دفاع نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں امریکہ کے ادا کردہ کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے دہشت گردی کا مقابلہ میں بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کی حکومت کے عزم کو دہرایا۔

میٹنگ میں ہندستان میں امریکہ کے سفیر کینتھ جسٹر اور وزارت دفاع کے حکام بھی شامل ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details