اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجیو گاندھی قتل کا مجرم پیرول پر رہا - سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کا قتل

سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا پانے والے سات مجرموں میں سے ایک اے جی پیراریولن کو پیرول پر ویلور جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

راجیو گاندھی قتل کا مجرم پیرول پر رہا

By

Published : Nov 12, 2019, 11:29 PM IST

پیراریولن کو اپنے بیمار والد سے ملنے اور اپنی بہن کی شادی میں شرکت کے لیے 30 دن کا پیرول دیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق آج صبح ہی پُجھال جیل سے ویلور جیل بھیجا گیا تھا، جہاں رسمی کاروائی پوری کرنے کے بعد اسے پیرول پر رہا کر دیا گیا۔

پیراریولن کو 15 رکنی پولیس ٹیم اس کی رہائش گاہ تک چھوڑ کر آئی جہاں وہ آئندہ 30 دنوں تک رہے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چھ جولائی سنہ 2019 کو بھارتی عدالت نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل کی مجرمہ کو 30 روز کے پے رول پر رہا کردیا۔

خیال رہے کہ تقریباً تین دہائی قبل سنہ 1991 میں بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں خودکش حملے میں راجیوگاندھی سمیت دیگر 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

راجیو گاندھی بھارت کے پانچویں وزیر اعظم تھے، وہ جواہر لعل نہرو کے نواسے اور اندرا گاندھی کے بیٹے تھے، راجیو گاندھی 20 اگست سنہ 1944 کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details