اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجیو کمار نے الیکشن کمشنر کے عہدہ کا چارج سنبھالا - راجیو کمار کو 22 اگست کو نیا الیکشن کمشنر

اشوک لاوسا کے استعفیٰ کے بعد راجیو کمار کو 22 اگست کو نیا الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا تھا۔

راجیو کمار نے الیکشن کمشنر کے عہدے کا چارج سنبھالا
راجیو کمار نے الیکشن کمشنر کے عہدے کا چارج سنبھالا

By

Published : Sep 1, 2020, 1:09 PM IST

راجیو کمار نے منگل کے روز بھارت کے نئے الیکشن کمشنر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا۔

اشوک لاوسا کے استعفیٰ کے بعد راجیو کمار کو 22 اگست کو نیا الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا تھا۔

راجیو کمار الیکشن کمیشن سے وابستہ ہوں گے اور چیف الیکشن کمشنر سنیل ارورا اور الیکشن کمشنر سشیل چندر کے ساتھ ہم آہنگی میں کام کریں گے۔

وزارت قانون و انصاف کے قانون سازی کے محکمے نے ایک گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں لکھا ہے کہ ' آئین کے آرٹیکل 324 کے تحت صدر جمہوریہ راجیو کمار آئی اے ایس (ریٹائرڈ) کو بطور الیکشن کمشنر کی تقرری پر راضی ہیں۔'

کمار پبلک انٹرپرائزز سلیکشن بورڈ (پی ای ایس بی) کے چیئرپرسن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کا دور اقتدار 28 اپریل 2023 کو ختم ہونا تھا۔ اس سے قبل انہوں نے ستمبر 2017 سے فروری 2020 تک یونین کے سیکرٹری خزانہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔کمار نے بینکنگ اور بیوروکریسی میں اصلاحات لائیں۔

انھیں ستمبر 2017 میں محکمہ مالیاتی خدمات میں سیکرٹری کے عہدے پر مقرر کیا گیا تھا اور پبلک سیکٹر کے 10 بینکوں کو چار میں ضم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details