نئی دہلی:دہلی ریسلنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے پیر کے روز جمنا بازار میں واقع گرو برہمچاری کشتی اکھاڑہ کے ہیڈ آفس میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی اکھاڑے کے کوچز شامل ہوئے اور سبھی نے متفقہ طور پر راج سنگھ پہلوان کو بلا مقابلہ دہلی ریسلنگ ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کیا۔ صدر منتخب ہونے کے بعد چوہدری راج سنگھ پہلوان نے سب کا شکریہ ادا کیا اور ایسوسی ایشن کی ہر ممکن مدد کرنے اور بھارتی طرز کی ریسلنگ کو فروغ دینے کا یقین دلایا۔ Raj Singh elected President of the Delhi Wrestling Association
Delhi Wrestling Association: چودھری راج سنگھ پہلوان دہلی ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب - Delhi Wrestling Association
چودھری راج سنگھ پہلوان کو متفقہ طور پر دہلی ریسلنگ ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کیا گیا جس کے بعد راج سنگھ پہلوان نے سب کا شکریہ ادا کیا اور ایسوسی ایشن کی ہر ممکن مدد کرنے اور بھارتی طرز کی ریسلنگ کو فروغ دینے کا یقین دلایا۔ Raj Singh elected President of the Delhi Wrestling Association
چودھری راج سنگھ پہلوان دہلی ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
مزید پڑھیں:
اس دوران دہلی ریسلنگ ایسوسی ایشن کے نو منتخب ایگزیکٹو کا بھی اعلان کیا گیا جس میں روی آہوجا بطور چیئرمین، بیجناتھ سود جنرل سکریٹری، چودھری شیام سنگھ ٹانک کو خزانچی، امیت ڈھاکہ، روہت ڈھلوڈ کو وائس چیئرمین، کرن پال کو وائس چیئرمین اور چاؤ بھولا پہلوان کو پی آر کے طور پر منتخب کیا گیا، اس کے علاوہ پنڈت ویبھو شرما (گرو جی) کو خصوصی سرپرست کے طور پر چنا گیا ہے۔