راج ناتھ سنگھ نے سنگاپور میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا - کرن جی وار میموریل کا دورہ کیا
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کو سنگا پور میں کرن جی وار میموریل کا دورہ کیا اور دوسری عالمی جنگ میں شہید ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
سنگاپور میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا
راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹ کیا،’’سنگاپور میں کران جی وار میموریل کا دورہ کیا اور ان خواتین و مرد شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے دوسری عالمی جنگ کے دوران اپنے فرض کو انجام دیتے ہوئے اپنی جانیں قربان کردیں تھیں ۔‘‘
انہوں نے مزید لکھا،’’میں ان بہادر خواتین اور مردوں کی قربانی کے جذبے کا دل سے احترام کرتا ہوں۔‘‘