اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی کے بیشتر علاقوں میں بارش - گرج چمک کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش

اتوار کے روز دہلی میں تیز بارش ہوئی تھی جس کی وجہ سے این سی آر کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا تھا اور کچھ علاقے تو سیلاب میں تبدیل ہوگئے تھے۔

دہلی کے  بیشتر علاقوں میں بارش
دہلی کے بیشتر علاقوں میں بارش

By

Published : Jul 22, 2020, 8:20 AM IST

دہلی-این سی آر کے متعدد علاقوں میں آج صبح گرج چمک کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش ہوئی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اس سے قبل دہلی اور گروگرام، فرید آباد، نوئیڈا اور دیگر متعدد مقامات پر درمیانی اور تیز بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

دہلی: موسلادھار بارش سے متعدد مکانات کو نقصان


دہلی میں بارش کا قہر، مکان منہدم

محکمہ موسمیات نے مزید کہا تھا کہ بدھ کی صبح چھ بجے تک دہلی اور متعلقہ علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔اور آج پیشن گوئی کے مطابق دہلی-این سی آر کے متعدد علاقوں میں بارش 6 بجے تک جاری رہی۔

دہلی کے بیشتر علاقوں میں بارش

واضح رہے کہ اتوار کے روز دہلی میں تیز بارش ہوئی تھی جس کی وجہ سے این سی آر کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا تھا اور کچھ علاقے تو سیلاب میں تبدیل ہوگئے تھے۔اس دوران آئی ٹی او، منٹو برج وغیرہ جیسے متعدد مقامات پر پانی بھر گیا تھا۔ کچھ جگہوں پر پانی جمع ہونے سے ڈی ٹی سی بسیں بھی ڈوب گئی تھی۔ وہیں آئی ٹی وی پر پانی میں ٹیمپو ڈوب جانے سے ایک شخص کی موت ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details