نئی دہلی: کووڈ وبا کے درمیان بھارتیہ ریلوے مشن موڈ میں کام کرتے ہوئے آئندہ کچھ برسوں میں ایک لاکھ 15 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ قیمت کی 58 اور 68 اہم پروجیکٹ مکمل کرنے کیلئے تیز ی سے کام کررہا ہے۔
ریلوے کے سینئر حکام کے مطابق کووڈ کے چیلنجوں کے باوجود مستقبل کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتیہ ریلوے پٹریوں کی صلاحیت بڑھانے کے لئے نہایت ضروری پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کے لئے تیزی سے کام کررہا ہے۔ گزشتہ برس میں گیارہ ہزار 588 کروڑ روپے کی لاگت والے کل ملاکر ایک ہزار 44 کلو میٹر لمبائی کے 29 نہایت اہم پروجیکٹ چالو ہوگئے ہیں۔
نہایت اہم پروجیکٹوں کے مکمل ہونے کے بعد بھیڑ بھاڑ والے روٹوں پر مسافر اور مالی ڈھلائی کی نقل و حرکت، ٹرینوں کی رفتار میں اضافہ، نئی ریلوے سروس شروع کرنے، سیکورٹی میں اضافہ کے لئے زیادہ لائن صلاحیت دستیاب ہوگی کیونکہ ان روٹوں پر دیکھ بھال وغیرہ کے لئے وقت دستیاب ہوگا۔
بھارتیہ ریلوے کئی پروجیکٹوں پر تیزی سے کام کررہا ہے
بھارتیہ ریلوے پٹریوں کی صلاحیت بڑھانے کے لئے نہایت ضروری پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کے لئے تیزی سے کام کررہا ہے۔
مزید پڑھیں:
31 جولائی تک’ون نیشن، ون راشن کارڈ‘ اسکیم نافذ ہو: سپریم کورٹ
بھارتیہ ریلوے نے 39 ہزار 663 کروڑ روپے کی لاگت والے کل ملاکر تین ہزار 750 کلومیٹر لمبائی کے 58 نہایت اہم پروجیکٹوں کو نشان زد کیا ہے۔ ان 58 نہایت اہم پروجیکٹوں میں سے 27 پروجیکٹ اسی برس دسمبر تک مکمل ہوجائیں گے جبکہ باقی دو پروجیکٹ مارچ 2022 تک سونپے جائیں گے۔
بھارتیہ ریلوے نے کووڈ۔19 وبا کے باوجود مالی سال 2020-21 کے دوران 1614 کلومیٹر ڈبل لائن/تیسری /چوتھی لائن چالو کی ہے۔ وبا کی صورتحال کے باوجود بھارتیہ ریلوے نے مالی سال 2021-22 کے دوران اب تک 133 کلومیٹر ڈبل/تیسری لائن چالو کی ہے۔
TAGGED:
Indian Railways