اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریلوے نے 66 ٹرینوں کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ لیا - North railway

کورونا وبا کی دوسری لہر کے دوران کئی ٹرینوں کی آمد ورفت کو بند کردیا گیا تھا، اب محکمہ ریلوے کے شمالی ریلوے نے 66 ٹرینوں کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ جس سے دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقے کے لوگوں کو راحت ملے گی۔

del_ndl_01_railways starts 66 special trains_7201255
ریلوے نے 66 ٹرینوں کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ لیا

By

Published : Jul 3, 2021, 1:43 PM IST

کورونا وبا کم ہونے کے درمیان ریلوے نے فیصلہ لیتے ہوئے رد کی ہوئیں ٹرینوں کو چلانے کی تیاری شروع کردی ہے۔

شمال ریلوے نے ایسی 66 ٹرینوں کی لسٹ جاری کی ہے جو دہلی اور آس پاس کے علاقوں سے چلتی ہیں۔ اس میں پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، راجستھان اور بہار جیسی ریاستوں تک جانے والی گاڑیاں شامل ہیں۔

دیکھیں لسٹ

شمالی ریلوے کے عوامی رابطہ افسر دیپک کمار نے بتایا کہ ریل مسافروں کی سہولت کو دیکھتے ہوئے گاڑیوں کو پھر سے شروع کیا جارہا ہے۔ گزشتہ دنوں جب کورونا کی دوسری لہر تھی، اس وقت ٹرینوں کو کم کیا گیا تھا، حالانکہ اب مسافروں کی سہولت کو دیکھتے ہوئے شروع کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: راہل نے ویکسین کی قلت کے سلسلے میں حکومت پر نکتہ چینی کی

بتایا گیا ہے کہ 66 گاڑیوں کی لسٹ ریلوے نے جاری کی ہیں۔ ان میں بہت ساری گاڑیوں کو دو جولائی سے شروع کر دیا گیا ہے، جب کہ بہت ساری ٹرینوں کو جلد شروع کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details