اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بھارتی ریلوے ملک کو کشمیر سے کنیاکماری تک جوڑے گا' - railway will connect Country

مرکزی وزیر برائے ریلوے پیوش گوئل نے کہا کہ بھارتی ریلوے 15 اگست 2022 تک پورے ملک کو کشمیر سے کنیاکماری تک جوڑے گا۔

مرکزی وزیر برائے ریلوے پیوش گوئل

By

Published : Oct 3, 2019, 1:41 PM IST

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی جموں و کشمیر کی ترتی چاہتے ہیں جس کی شروعات دہلی کٹرا ریل وندے بھارت ایکسپریس کی گئی۔
پیوش گوئل نے ان باتوں کا اظہار دہلی کٹرا وندے بھارت ایکسپریس کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔

مرکزی وزیر برائے ریلوے پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ خطہ چناب میں سب بڑا پُل اور جموں بانہال ریل پروجیکٹس پر تیزی سے کام چل رہا ہے اور اور یہ پروجیکٹس بہت جلد مکمل کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قریباً 5 ہزار ریل اسٹیشنز میں وائی فائی کی سہولیات شروع کی گئی ہے اور آنے والے چند دنوں میں ان کی تعداد 6500 ہوگی۔
ریلوے اسٹیشنز میں سکیورٹی انتظامات کے تعلق سے بات کرتے ہوئے پیوش گوئل نے کہا کہ ہم سی سی ٹی وی کمیرے نصب کر رہے ہیں۔

پیوش گوئل نے دفعہ 370 کو مسوخ کرنے پر امت شاہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کی سربراہی والی حکومت نے دفعہ 370 کو ختم کرکے پورے ملک کے دیرانہ کواب کو پورا کیا۔
انہوں نے کہا کہ امت شاہ نے ایک ٹھوس قدم اٹھایا ہے اور اب ملک کا ہر فرد اپنے آپ کو کشمیر کے ساتھ جوڑ رہا ہے۔
بتا دیں کہ آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج دہلی ریلوے اسٹیشن سے 'دہلی کٹرا وندے بھارت ایکسپریس' افتتاح کیا۔ امت شاہ کے ہمراہ وزیر ریل پیوش گویل، وزیر اعظم دفتر میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details