نئی دہلی: کانگریس نے بدھ کے روز کہا کہ پارٹی لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا منی پور کی راجدھانی امپھال کے پیلس گراؤنڈ سے شروع کرنے کی اجازت نہ ملنے کے باوجود راہل گاندھی طے شدہ وقت پر امپھال سے اپنی یاترا شروع کریں گے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور میڈیا کے انچارج جے رام رمیش نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ 14 جنوری کو امپھال کے پیلس گراؤنڈ سے یاترا شروع کرنے کی اجازت مانگی جا رہی ہے، لیکن انتظامیہ نے اس گراؤنڈ میں یاترا شروع کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
راہل کی یاترا امپھال سے ہی شروع ہوگی، کانگریس - کے سی وینوگوپال
Bharat Jodo yatra کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور میڈیا کے انچارج جے رام رمیش نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ 14 جنوری کو امپھال کے پیلس گراؤنڈ سے یاترا شروع کرنے کی اجازت مانگی جا رہی ہے
Published : Jan 10, 2024, 8:43 PM IST
انہوں نے اسے سیاست سے متاثرہ فیصلہ قرار دیا، مگر انہوں نے یہ بھی کہا کہ یاترا 14 جنوری کو ہی شروع ہوگی اور منی پور کی راجدھانی امپھال سے شروعات ہوگی۔ یاترا شروع کرنے کے لیے دوسری جگہ تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی پور کے حالات سے اس یاترا کا کچھ خاص لینا دینا نہیں ہے۔ یہ یاترا مشرق سے مغرب تک ہے، اس لیے منی پور سے شروع کرکے مہاراشٹر تک سفر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کانگریس لیڈر کا یہ بہت بڑا اور بہت کامیاب دورہ ہوگا۔ یہ یاترا بڑے پیمانے پر منعقد کی جائے گی جس میں سماج کے ہر طبقہ کے لوگ شامل ہوں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پیلس گراؤنڈ سے یاترا شروع کرنے کی اجازت سیاسی وجوہات کی بنا پر نہیں دی جا رہی ہے تو انہوں نے کہا کہ یہی سچ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کانگریس لیڈر رام مندر کے افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے
انہوں نے کہا کہ اس یاترا کے حوالے سے علیحدہ ویب سائٹ شروع کی گئی ہے اور ایک کتابچہ جاری کیا گیا ہے جس میں یاترا سے متعلق اہم معلومات دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اس یاترا میں نیاے یودھا پروگرام بھی چلایا جائے گا۔
یو این آئی۔