ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اسپیکر اوم برلا نے پارلیمنٹ ہاؤس حملے میں شہید ہوئے پولیس اہلکاروں اور ملازمین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد بی جے پی ارکان نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر مسٹر گاندھی کے ’ریپ ان انڈیا‘ والے بیان پر ہنگامہ شروع کر دیا۔ بی جے پی کے ارکان مسٹر گاندھی سے ایوان میں آکر معافی مانگنے کا مطالبہ کرنے لگے۔
راہل کے ’ریپ‘ والے بیان پر لوک سبھا میں ہنگامہ - راہل کے ’ریپ‘ والے بیان
مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے میک ان انڈیا کی جگہ’ریپ ان انڈیا‘ والے بیان پر آج لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی 12 بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔
راہل کے ’ریپ‘ والے بیان پر لوک سبھا میں ہنگامہ
خواتین و اطفال کی ترقی کی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے جب کسی بڑے سیاسی پارٹی کے لیڈر نے ملک کی خواتین کے لئے اس طرح کے شرمناک بیان دیئے ہیں۔
انہوں نے مسٹر گاندھی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’ریپ‘ کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ کیا وہ چاہتے ہیں کہ خواتین کے ساتھ ریپ ہو؟ اس دوران بی جے پی کی سبھی خاتون ا رکان اپنی سیٹ کے قریب کھڑی ہو گئیں اور ’راہل گاندھی معافی مانگو‘ کے نعرے لگانے لگیں۔