نئی دہلی: کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے اتوار کو جاری ایک بیان میں کہا کہ پارٹی لیڈر راہل گاندھی ملک کے لوگوں کی خوشی، امن، بہبود اور جمہوریت کی حفاظت کے لیے بے خوف ہوکر لڑتے ہیں، اس لیے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بھارتیہ جنتا پارٹی ان کے خلاف سازشیں کرتے ہیں لیکن ملک کے عوام فاشسٹ قوتوں کو زیادہ دیر تک برداشت نہیں کریں گے۔
راہل گاندھی، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کے سب سے مضبوط اور سب سے کھلے مخالف ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا کی زبردست کامیابی کے بعد مسٹر گاندھی نے لوک سبھا میں تاریخی تقریر کی اور مودی اور اڈانی گروپ کے ناپاک تعلقات کو بے نقاب کیا۔ نتیجے کے طور پر بی جے پی نے انہیں پارلیمنٹ سے نااہل کرانے کے لیے اپنی گھناؤنی چالیں چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’راہل گاندھی بے خوفی کے ساتھ حکمرانوں کا مقابلہ کرنے اور ملک کے غریبوں، کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں اور پسماندہ لوگوں کے مسائل سننے کے لیے پرعزم ہیں۔ وہ پارلیمنٹ کے باہر بھی عوام کی آواز ہیں۔ وہ ایک ایسے لیڈر ہیں جن پر لوگ بھروسہ کرتے ہیں۔ اس لیے گاندھی انتقامی طور پر پارلیمنٹ کی رکنیت سے نااہلی پر ناراض ہیں۔‘‘