اردو

urdu

ETV Bharat / state

راہل گاندھی آج ہریانہ میں داخل ہوں گے

زرعی قوانین کے خلاف 'کھیتی بچاؤ یاترا' کو لے کرکانگریس کے سینئر رہنما آج کسانوں کے ساتھ ہریانہ میں داخل ہوں گے حالانکہ ریاستی وزیر داخلہ نے متنبہ کیا ہے کہ راہل گاندھی کو جلوس کے ساتھ ہریانہ میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ جس کی وجہ سے حالات کشیدہ ہونے کا امکان ہے۔

By

Published : Oct 6, 2020, 10:36 AM IST

Updated : Oct 6, 2020, 10:43 AM IST

راہل کی کھیتی بچاؤ یاترا آج ہریانہ میں داخل ہوں گی
راہل کی کھیتی بچاؤ یاترا آج ہریانہ میں داخل ہوں گی

راہل گاندھی کی کھیتی بچاؤ یاترا آج ہریانہ میں داخل ہوں گی، ان کی اس ریلی کو دو دن کی جگہ اب ایک دن کردی گئی ہے۔حالانکہ ہریانہ میں ٹریکٹر ریلی کو لےکر کافی بیان بازیاں ہوئی تھیں۔

کچھ شرائط کے ساتھ راہل گاندھی کو پروگرام کی اجازت مل گئی ہے، جس کے بعد دورے کو کم کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے راہل گاندھی کے دو روزہ دورے کے لیے کورو شیتر اور کرنال 2 اضلاع میں پروگرام کرنے کی اجازت دی ہے، اس سے قبل 3 اضلاع میں پروگرام کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی۔لیکن پانی پت اور کرنال کا پروگرام کانگریس کی جانب سے پہلے ہی ٹال دیا گیا ہے، کانگریس نے اپنے پروگرام تبدیل کردیا گیا ہے، اب راہل گاندھی کا ہریانہ دورہ صرف ایک دن کا ہوگا، ان کی 'کھیتی بچاؤ یاترا' پی ہوا سے شروع ہوکر پیپلی میں ختم ہوں گی۔

ریاستی وزیر داخلہ انل ویج نے کہا کہ راہل گاندھی کے دورے میں 100 سے زائد لوگ اکٹھا نہیں ہوں گے، اگر قوانین پر عمل نہیں کیا گیا تو پروگرام کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

حالانکہ کانگریس کا دعوی ہے کہ وہ ہریانہ میں ان ریلیوں کو کامیاب بناکر دکھائیں گے، لیکن حکومت کی جانب سے لگائی گئی شرط کے بعد ریلی میں امن ومان برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ پوری طرح تیار ہے۔

Last Updated : Oct 6, 2020, 10:43 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details