نئی دہلی: نیشنل ہیرالڈ معاملے National Herald Caseمیں ای ڈی نے آج یعنی منگل کو راہل گاندھی سے تفصیلی پوچھ تاچھ کرے گا۔ قبل ازیں کل یعنی پیر کے روز ان سے پوچھ تاچھ مکمل نہیں ہوسکی تھی۔ پہلی شفٹ میں پوچھ تاچھ کے بعد لنچ بریک مکمل ہونے پر راہُل گاندھی ایک بار پھر ای ڈی آفس پہنچے تھے جہاں ان سے تقریباً ساڑھے آٹھ گھنٹے تک پوچھ گچھ جاری رہی۔ راہل گاندھی کا بیان پی ایم ایل اے کی دفعہ 50 کے تحت درج کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس طرح کے سوال جواب سے پہلے ای ڈی یہ حلف بھی دلاتی ہے کہ جو بھی کہا جائے گا وہ سچ ہوگا۔ ED Interrogation of Rahul Gandhi
معاملہ 2012 میں زیر بحث آیا تھا: بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے 2012 میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کانگریس کے کچھ لیڈروں نے غلط طریقے سے ینگ انڈین لمیٹیڈ (YIL) کے ذریعے ایسوسی ایٹیڈ جرنلز لمیٹیڈ کو حاصل کیا ہے۔ کانگریس لیڈروں نے راہل گاندھی سے پوچھ گچھ کی شدید مخالفت کی ہے۔