دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی منگل کے روز دارالحکومت دہلی کے مٹیا محل بازار اور بنگالی مارکیٹ میں ذائقوں کا لطف اٹھاتے ہوئے نظر آئے۔ وہ دن کے وقت بنگالی مارکیٹ میں واقع ناتھوز میں گول گپے کھاتے ہوئے دکھائی دیے اور رات کے وقت جامع مسجد علاقے میں واقع جواہر ریسٹورنٹ پر لوگوں کے درمیان بیٹھ کر رات کا کھانا کھایا۔
بنگالی مارکیٹ میں واقع ناتھوز میں گول گپے کھاتے ہوئے نظر آئے راہل گاندھی اس دوران راہل گاندھی مٹیا محل بازار کا مشہور 'محبت کا شربت' بھی پیا۔ اس سے قبل بھی راہل گاندھی جامع مسجد کے مٹیا محل بازار میں لذیذ پکوانوں کے ذائقوں سے لطف اندوز ہوتے دیکھائی دیے، انہیں آخری مرتبہ جامع مسجد کے اسی بازار میں اسلم بٹر چکن ریسٹورنٹ پر دیکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ فصیل بند شہر کا مٹیا محل بازار اپنے ذائقے کے لیے ملک اور بیرون ملک میں کافی مشہور ہے۔ اس بازار میں دنیا بھر سے لوگ لذیذ ذائقے کی تلاش میں آتے ہیں اور یہاں خوب سیر ہوکر کھاتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق راہل گاندھی معروف اداکار کنال وجیکر کی ولوگ شوٹنگ کے لیے ان بازاروں میں ذائقہ کی تلاش کرنے پہنچے تھے۔ کنال وجیکر 'کھانے میں کیا ہے' نام کا ایک یوٹیوب چینل چلاتے ہیں جس میں وہ دہلی ممبئی سمیت دیگر ریاستوں میں افطار سے متعلق ولوگ شوٹ کر رہے ہیں۔
دہلی کے بازار میں نظر آئے راہل گاندھی پرانی دہلی میں کانگریس لیڈر کے ارد گرد ایک بڑی بھیڑ جمع ہوگئی۔ لوگ تنگ گلیوں میں راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ چلتے رہے اور نعرے بھی لگائے۔ راہل گاندھی کو اکثر دہلی کے مشہور کھانے پینے کی جگہوں پر جاتے دیکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Rahul Gandhi Slam BJP کانگریس تمام وعدوں کو پورا کرے گی، راہل گاندھی