اردو

urdu

ETV Bharat / state

راہل گاندھی کی قیادت میں ''بھارت نیائے یاترا'' کا 14 جنوری سے آغاز - کانگریس کی ورکنگ کمیٹی کا یاترا کا اعلان

Congress is set to hold a "Bharat Nyay Yatra" from Manipur to Mumbai آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے اعلان کیا کہ کانگریس 14 جنوری 2024 سے ’’بھارت نیائے یاترا‘‘ منعقد کرنے والی ہے۔ یاترا منی پور سے ممبئی تک 14 ریاستوں اور 85 اضلاع کا احاطہ کرے گی۔

Bharat Nyay Yatra
Bharat Nyay Yatra

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 1:08 PM IST

نئی دہلی: کانگریس 14 جنوری سے منی پور سے ممبئی تک 14 ریاستوں اور 85 اضلاع کا احاطہ کرنے والی "بھارت نیائے یاترا" کا انعقاد کرے گی۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے اعلان کیا ہے۔ یاترا کا یہ اعلان ناگپور میں منائے جانے والے ملک کی سب سے قدیم پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریبات سے ایک دن پہلے سامنے کیا گیا ہے۔

کے سی وینو گوپال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "کانگریس کی ورکنگ کمیٹی نے رائے دی تھی کہ راہل گاندھی کو مشرق سے مغرب تک یاترا شروع کرنی چاہئے... آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے 14 جنوری سے 20 مارچ تک منی پور سے ممبئی تک 'بھارت نیائے یاترا' منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے"۔

انہوں نے کہا کہ "راہل گاندھی نے کنیا کماری سے کشمیر تک کی بھارت جوڑو یاترا کی قیادت کی تھی جس میں 4,500 کلومیٹر کا سفر طے کیا گیا۔ یہ ہندوستانی سیاسی تاریخ کی ایک تاریخی یاترا تھی۔ وہ اس یاترا کو بھارت جوڑو یاترا کے تجربے کے ساتھ نکالیں گے۔ راہل گاندھی اس یاترا کے دوران ملک کی خواتین، نوجوان اور پسماندہ طبقات کے لوگوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

وینوگوپال نے یہ بھی کہا کہ یاترا 6,200 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی، اور منی پور، ناگالینڈ، آسام، میگھالیہ، مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ، چھتیس گڑھ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان اور گجرات سے ہوتی ہوئی مہاراشٹر پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ "یہ یاترا 14 ریاستوں اور 85 اضلاع کا احاطہ کر رہی ہے۔ بھارت نیائے یاترا کا سفر زیادہ تر بس کے ذریعے کیا جائے گا"۔

وینوگوپال نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "یاترا کو کانگریس صدر ملکارجن کھرگے 14 جنوری کو امپھال سے جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے، یہ یاترا مشرق-مغرب کی ہے، ہم پہلے ہی جنوبی-شمالی یاترا کر چکے ہیں۔ منی پور کے بغیر ہم یاترا کیسے کر سکتے ہیں؟ ہمیں منی پور کے لوگوں کے درد کو دور کرنے کی کوشش کرنی ہے"۔

مزید پڑھیں: 'بھارت جوڑو یاترا نہیں انقلاب ہے'

مزید پڑھیں:یوپی جوڑو یاترا: مظفر نگر پہنچے کانگریس لیڈر عمران مسعود نے بی جے پی پر تنقید کی

واضح رہے کہ کانگریس کی راہل گاندھی کی قیادت میں ہونے والی بھارت جوڑو یاترا 30 جنوری کو اختتام پذیر ہوئی تھی، جہاں اپوزیشن نے طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی پارٹیوں کے لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ شامل ہوئے تھے۔ اس یاترا کے دوران مختلف ریاستوں سے گذرتے ہوئے راہل گاندھی نے عوام سے ملاقات کرتےہوئے ان کے مسائل کو جاننے کی بھر پور کوشش کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details