اردو

urdu

ETV Bharat / state

راہل کا لوگوں سے طلبا کی آواز بننے کی اپیل

ماہ ستمبر میں ہونے والے جے ای ای اور نیٹ امتحانات کے انعقاد کو لے کر حزب اختلاف مسلسل مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کررہی ہے۔

راہل گاندھی نے پی ایم سے طلبا کی بات سننے کی اپیل کی
راہل گاندھی نے پی ایم سے طلبا کی بات سننے کی اپیل کی

By

Published : Aug 28, 2020, 11:59 AM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا وبا کے بیچ مشترکہ داخلہ امتحان (جے ای ای) اور قومی اہلیت کے داخلہ امتحان (نیٹ) کے انعقاد کو طلبا کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ بتاتے ہوئے لوگوں سے ’’اسپیک اپ‘‘ سے جڑ کر ان کی (طلبا کی) آواز بننے اور حکومت پر امتحان ملتوی کرنے کے لئے دباؤ بنانے کی اپیل کی ہے۔

مسٹر گاندھی نے جمعہ کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’لاکھوں طلبا کے ساتھ اپنی آواز ملایئے۔ اسپیک اپ فار اسٹوڈنٹس سیفٹی آج 10 بجے سے۔ آیئے، حکومت سے طلبا کی بات سننے کا مطالبہ کریں‘‘۔

اس کے ساتھ ہی کانگریس پارٹی نے بھی اپنے ٹویٹر ہینڈل پر کہا ’’کورونا کی وبا میں نیٹ اور جے ای ای امتحانات کرانے کا فیصلہ طلبا کو کورونا کےے خطرے میں دھکیل رہا ہے۔ طلباء و طالبات کا ذہنی تناؤ بڑھتا جارہا ہے، بی جے پی حکومت طلبا کی طاقت کی آواز سن کر فیصلہ کرے‘‘۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details