کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس وصول کرنے کے لئے مودی حکومت پر تنقید کیا ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے متعلق خبر کو ٹوئٹر پر اشتراک کرتے ہوئے راہل گاندھی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ 'مودی حکومت ٹیکس وصولی میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔'
اس خبر میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ 'مودی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس لگا کر انکم ٹیکس اور کارپوریٹ ٹیکس سے زیادہ کمایا ہے۔' اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 'پچھلے سات سالوں میں ایندھن پر ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔
اس سے قبل راہل گاندھی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا الزام لگایا تھا کہ 'بحران کے وقت لوگوں کو راحت دینے کے بجائے حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کے جیبیں کاٹ رہی ہے۔'