اردو

urdu

ETV Bharat / state

کسان یا جوان، کسی کی نہيں ہے مودی سرکار: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دفاعی بجٹ پر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنا تے کہا کہ انہیں کسانوں اور جوانوں میں سے کسی کی فکر نہيں ہے اور وہ صرف اپنے تین چار سرمایہ دار دوستوں کی مدد کے لئے کام کرتے ہیں۔

rahul gandhi s statement
کسان یا جوان، کسی کی نہيں ہے مودی سرکار: راہل گاندھی

By

Published : Feb 8, 2021, 2:18 PM IST


انہوں نے کہا کہ حکومت نے دفاعی شعبے کے بجٹ میں کٹوتی کرکے نہ صرف فوجیوں کو نظرانداز کیا ہےبلکہ ان جوانوں کی پنشن میں بھی کمی کی ہے جنہوں نے اپنی جوانی ملک کی خدمت میں لگا رکھی ہے۔

مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ " بجٹ میں فوجیوں کی پنشن میں بھی کٹوتی۔ نہ نوجوان اور نہ کسان، مودی سرکار کے لئے صرف 3-4 صنعتکار دوست ہی بھگوان"۔

کانگریس کی میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سورجے والا نے بھی اس سلسلے میں مسٹر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 210 کسان احتجاج کرتےہوئے دم توڑ چکے ہیں لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کسانوں کے مطالبات نہ تسلیم کرنے کی ضد پر اٹل ہيں۔

انہوں نے کہا کہ "مودی جی آپ ملک کی تاریخ میں واحد بے رحم وزیر اعظم کے طور پر درج ہونے جا رہے ہیں۔ احتجاج کرنے والے کسان بھائیوں اور ان کے اہل خانہ کے درد کو نظر انداز کرنا آپ کی فسطائی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔ اب تک 210 کسان اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس اقتدار کی ضد چھوڑ کر راج دھرم کی پابندی کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details