اردو

urdu

ETV Bharat / state

راہل کا استعفیٰ غلط قدم ثابت ہوسکتا ہے: لالو یادو - general election

عام انتخابات 2019 میں کانگریس کو ملی شرمناک شکست کے بعد کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی کے استعفی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

راہل کا استعفیٰ

By

Published : May 28, 2019, 6:25 PM IST

حالانکہ کانگریسی رہنما اس تعلق سے ابھی کچھ بھی کہنے سے گریز کررہے ہیں لیکن جے ڈی یو رہنما لالو پرساد یادو نے راہل کے استعفی پر ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ راہل کا یہ فیصلہ کانگریس کے لیے نقصاندہ ثابت ہوسکتا ہے۔

لالو پرساد نے ایک انگریزی اخبار کو دیے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ راہل گاندھی کا قومی صدر کے عہدے سے استعفی دینا نہ صرف ان کی پارٹی کے لیے نقصاندہ ہوگا بلکہ یہ ان سبھی سیاسی اور سماجی طاقتوں کے لیے ایک بڑ اجھٹکا ہوگا جو آر ایس ایس کے خلاف لڑ رہا ہے۔

لالو نے اپنے انٹرویو میں اپوزیشن کی ناکامی کے بارے میں بھی کھل کر بات کی ہے، انھوں نے کہا ہے کہ عام انتخابات اپنی ایک الگ کہانی چھوڑ جاتا ہے بی جے پی کے پاس نریندر مودی کے طور پر ان کا ایک رہنما تھا۔

لیکن اپوزیشن اپنا رہنما منتخب نہیں کرسکا جس کا راست فائدہ بی جے پی کو حاصل ہوا یعنی اپوزیشن کی اس بارات میں کوئی دولہا نہیں تھا، اپوزیشن راہل گاندھی کو اپنے رہنما کے طور پر سامنے رکھ سکتا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details