اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مودی حکومت ملک کی معیشت کو برباد کر رہی ہے' - مودی حکومت

راہل گاندھی نے کہا کہ 'حکومت عوام اور چھوٹی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کو نقد مالی امداد نہ دے کر ملکی معیشت کو تیزی سے برباد کررہی ہے'۔

'مودی حکومت ملک کی معیشت کو برباد کررہی ہے'
'مودی حکومت ملک کی معیشت کو برباد کررہی ہے'

By

Published : Jun 6, 2020, 10:32 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے الزام عائد کیا کہ 'مودی حکومت کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران کے دوران غریبوں اور ایم ایس ایم ای کو نقد مالی امداد فراہم نہیں کرکے ملک کی معیشت کو برباد کررہی ہے۔'

راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز ٹویٹ کیا کہ 'حکومت عوام اور خورد، چھوٹی اور درمتوسط صنعتوں ( ایم ایس ایم ای) کو نقد مالی امداد نہ دے کر ملکی معیشت کو تیزی سے برباد کررہی ہے'۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آج تمام لوگ خریدار اور سرمایہ کار ہیں، اس لیے معیشت کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ایک کی جیب میں نقدی ڈالنا ضروری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details