نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مودی کنیت معاملے میں گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس رہنما نے گجرات ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف عرضی دائر کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سات جولائی کو گجرات ہائی کورٹ نے راہل گاندھی کی اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا جس میں انہوں نے مودی کنیت سے متعلق ہتک عزت معاملے میں اپنی سزا پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ گجرات ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں راہل گاندھی کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔ اس کے ساتھ ہی گجرات ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ ٹرائل کورٹ کا سزا کا فیصلہ مناسب ہے۔ مذکورہ فیصلے میں مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔ اس لیے راہل گاندھی کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔
Modi Surname Case مودی کنیت معاملہ، راہل گاندھی نے عدالت عظمیٰ میں ہائیکورٹ کے حکم کو چیلنج کیا - مودی کنیت معاملے میں راہل سپریم کورٹ سے رجوع
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مودی کنیت معاملے میں گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔
مزید پڑھیں: Rahul Gandhi defamation case مودی کنیت معاملے میں راہل گاندھی کے خلاف کیویٹ داخل
واضح رہے کہ 13 اپریل 2019 کو کرناٹک کے کولار میں ایک ریلی میں راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'سبھی چوروں کی مشترکہ کنیت مودی کیسے ہے؟' اس دوران راہل گاندھی نے کہا کہ 'نیرو مودی، للت مودی، نریندر مودی کی کنیت کامن کیوں ہے؟' راہل گاندھی کے اس بیان کی بنیاد پر بی جے پی ایم ایل اے پورنیش مودی نے ان کے خلاف مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ اس معاملے میں گجرات کی مقامی عدالت نے راہل گاندھی کو دو سال کی سزا سنانے کے ساتھ انہیں ضمانت دے دی تھی۔