کانگریس کے رہنما راہل گاندھی بدھ کی صبح دہلی کے پرانے نانگل علاقے میں جنسی زیادتی کی شکار 9 سالہ بچی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور متاثرہ کے اہل خانہ کو تسلی دینے کے ساتھ ہی تعذیت پیش کی۔ اس دوران کچھ لوگوں نے راہل گاندھی کی مخالفت بھی کی۔
متاثرہ خاندان سے ملنے کے بعد کانگریس کے سابق صدر راہل نے کہا کہ 'میں نے متاثرہ خاندان سے بات کی اور وہ صرف انصاف مانگ رہے ہیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں انصاف نہیں مل رہا ہے۔ اس لیے انہیں مکمل مدد دی جانی چاہیے۔''
راہل گاندھی نے کہا کہ جب تک متاثرہ خاندان کو انصاف نہیں ملتا، راہل گاندھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
اس دوران جب راہل گاندھی متاثرہ خاندان سے ملنے پہنچے تو وہاں موجود ہجوم کو دیکھ کر وہ گاڑی میں بیٹھ گئے اور متوفیہ کی ماں سے بات کرنے لگے۔