گاندھی نے دھرنا پر بیٹھے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'وائلڈ لائف کا تحفظ جس طرح ضروری ہے۔ اسی طرح لوگوں کے مسائل کا حل بھی تلاش کیا جانا چاہئے۔'
راہل کی نوجوانوں سے ملاقات - گاندھی نے دھرنا
کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمان راہل گاندھی نے کوزی کوڈ ۔ بنگلورو قومی شاہراہ پر باندی پور ٹائیگر ریزرو کے راستے پر سفر پر پابندی عائد کرنے کے خلاف کالپیٹا میں گذشتہ دس روز سے دھرنا پر بیٹھے نوجوانوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
راہل نے دھرنا پر بیٹھے نوجوانوں سے ملاقات کی
وائناڈ میں لوگوں کے مسائل کو پوری اہمیت دی جانی چاہئے اور جلد سے جلد انہیں حل کیا جانا چاہئے۔
راہل گاندھی نے دھرنا کی وجہ سے اسپتال میں داخل نوجوانوں سے بھی ملاقات کی۔مسٹر گاندھی کے ساتھ پارٹی کے کئی دیگر رہنما بھی موجود تھے۔