بی جے پی کے سینئر رہنما روی شنکر پرساد نے اتوار کو یہاں صحافیوں سے کہاکہ راہل انتخابی ہندو ہیں۔
انھوں نے کہاکہ 2011کی مردم شماری کے مطابق وائے ناڈ میں 49 فیصد ہندو آبادی ہے ۔راہل کویہ سیٹ محفوظ نظر آئی اس لیے انھوں نے امیٹھی کےساتھ ہی اس سیٹ سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ راہل نے محسوس کرلیا ہے کہ روایتی سیٹ میں ان کی کشتی اب ڈوب رہی ہے اس لیے انھوں نے امیٹھی سے بھاگنےمیں ہی بھلائی سمجھی۔ان کے جھوٹی تشہیر کی اب قلعی کھل گئی ہے اور ان کی اصلیت اب سب کے سامنےآچکی ہے۔