کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بیرون ملک میں تیار کردہ کورونا ویکسین کے استعمال کو بھارت میں منظوری پر مرکزری حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
بدھ کے روز کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مہاتما گاندھی کے ایک قول کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ 'پہلے وہ تمہیں نظرانداز کریں گے، پھر تم پر ہنسیں گے، پھر وہ تم سے لڑیں گے، پھر تم جیت جاؤگے۔'
واضح رہے کہ راہل گاندھی نے کچھ دن قبل وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر درخواست کی تھی کہ وہ بیرون ملک میں تیار کی جانے والی ویکسین کو ہندوستان میں استعمال کی اجازت دیں۔