اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارت بند کی مکمل حمایت کا اعلان - کانگریس رہنما راہل گاندھی

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کسانوں کے احتجاج کی بھرپور تائید کرنے کا تیقن دیا۔ انہوں نے 8 دسمبر کو بھارت بند کی بھی مکمل حمایت کرنے اعلان کیا۔

Rahul Gandhi hails trade unions Bharat Bandh call
بھارت بند کی مکمل حمایت کا اعلان: راہل گاندھی

By

Published : Dec 7, 2020, 7:17 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کسانوں کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے اور اس ظلم کو برداشت نہیں کیا جاسکتا، اسی لیے ان کی پارٹی 8 دسمبر کو احتجاجی کسانوں کے ملک گیر بند کی مکمل حمایت کرے گی۔

بھارت بند کی مکمل حمایت کا اعلان: راہل گاندھی

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کسانوں کے مفاد کو نظرانداز کررہی ہے اور صرف بڑے سرمایہ داروں کی مدد کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ یہ کسانوں کے ساتھ ناانصافی ہے، اس لیے ملک کے 'ان داتا' کسانوں کی حمایت میں سب کو کھڑا ہونا ضروری ہے۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ " 8 دسمبر کو کسان انقلاب کی حمایت میں پرامن 'بھارت بند'ہے۔ ہم اس کی مکمل حمایت کریں گے۔ ملک کے کسانوں پر ظلم اور ناانصافی ناقابل برداشت ہے۔ 'اڈانی-امبانی زراعتی قانون' واپس لو"۔

انہوں نے احتجاجی کسانوں کے ساتھ مارپیٹ کی ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے، جس میں انہوں نے ملک کے تمام باشندوں سے 'بھارت بند' کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details