کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے گلوان وادی میں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری بی جے پی حکومت پر عائد کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کیا تھا۔ ویڈیو میں راہل گاندھی نے حکومت سے سوال کیا تھا کہ فوجی جوانوں کو ہتھیاروں کے بغیر سرحد پر کس نے بھیجا اور کیوں؟
راہل گاندھی سیاست نہ کریں، زخمی فوجی کے والد کا بیان انہوں نے کہا تھا کہ 'وزیراعظم کو بچانے کے لیے وزرا بھی جھوٹ بول رہے ہیں جو افسوسناک ہے اور اپنے جھوٹ سے ہلاک فوجی جوانوں کی توہین نہ کریں۔'
راہل گاندھی کے ویڈیو کے جواب میں زخمی فوجی کے والد نے بھی ایک ویڈیو جاری کیا جس میں انہوں نے اس معاملہ پر سیاست نہ کرنے کی راہل گاندھی سے خواہش کی ہے۔
زخمی فوجی جوان کے والد نے حکومت کو نشانہ بنانے پر راہل گاندھی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج چینی فوج کو ہرا سکتی ہے
انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کو اس معاملے میں سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ ان کا بیٹا ٹھیک ہونے کے بعد پھر سے ملک کے لیے لڑے گا۔
راہل گاندھی کے بیان پر مرکزی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے کہا کہ 'کس نے بھارتی فوجیوں کو ہتھیاروں کے بغیر بھیجا؟ اس کا جواب اس معاہدہ میں ہے جو کانگریس کے دور اقتدار میں کیا گیا تھا۔ اس معاہدہ کے مطابق ایل اے سی، سے دو کلومیٹر تک ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔ انہوں نے راہل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 50 سالہ نابالغ نوجوان کا کیا کیا جائے جو بھارت کو شرمندہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں جبکہ انہیں تاریخ کا کوئی علم نہیں ہے؟