اردو

urdu

ETV Bharat / state

راہل گاندھی پارلیمانی جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے: نرملا سیتا رمن - urdu news

مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے آج کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کا جمہوریت پر اعتماد ختم ہوگیا ہے۔

راہل گاندھی پارلیمانی جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے: نرملا سیتا رمن
راہل گاندھی پارلیمانی جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے: نرملا سیتا رمن

By

Published : Feb 13, 2021, 3:25 PM IST

مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتا رمن نے آج کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر آئینی عہدوں پر فائز شخصیات اور سسٹم کی لگاتار توہین کرنے کا الزام عائد کیا۔ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ملک آج دیکھ رہا ہے کہ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کا پارلیمانی جمہوریت میں اعتماد ختم ہوگیا ہے۔

عام بجٹ 2021-22 سے متعلق لوک سبھا میں ہونے والی بحث کے جواب میں سیتا رمن نے کانگریس اور اس کی قیادت پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرے اور عوام کے تئیں اس کے احتساب کو یقینی بنائے۔ لیکن کانگریس ’ڈومس ڈے مین‘ کی سربراہی میں کہاں جارہی ہے؟
مزید پڑھیں:

نرملا سیتا رمن بجٹ پر پارلیمنٹ میں جواب دیں گی

وزیر مالیات نے جارحانہ انداز میںکہا کہ 'پارلیمنٹ میں روایت رہی ہے کہ بجٹ پر بحث و مباحثہ کیا جائے۔ ہم بھی تبادلہ خیال کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن کانگریس کے قائد کیا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ راجیہ سبھا میں جن کے سینئر رہنما بجٹ پر سوالات کرتے ہیں اور جوابات سنتے ہیں۔ ایسا لوک سبھا میں کیوں نہیں ہوتا۔ آخریہ کیا طریقہ ہے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details