کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا نریندر مودی حکومت پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کوروناواریئر کا ڈیٹا نہیں ہونے کے معاملے میں گھیرا ہے۔
راہل کا کورونا واریئر کے ڈیٹا کو لیکر مودی حکومت پر تنقید وایناڈ کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا 'ڈیٹا سے پاک مودی سرکار، تھالی بجانے، دیا جلانے سے زیادہ ضروری ہے ان کا تحفظ اور احترام۔ مودی سرکار کورونا واریئر کی اتنی توہین کیوں۔'
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں کورونا کے 96 ہزار نئے کیسز
واضح رہے کہ مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اور خاندانی بہبود اشونی کمار چوبے نے کورونا واریئرکے ڈیٹا کے متعلق راجیہ سبھا میں کہا تھا کہ طبی خدمات ریاستی حکومت کے ماتحت ہیں۔ اس لئے مرکز کے پاس اس تعلق سے کوئی اعداد وشمار نہیں ہیں۔