اردو

urdu

ETV Bharat / state

'جھوٹ اور جھوٹے پروپیگنڈے سے کوئی مشن کامیاب نہیں ہوسکتا' - جھوٹ ، لوٹ مار ، سوٹ بوٹ کی سرکار

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ جھوٹ اور جھوٹے پروپیگنڈے کی بنیاد پر کام کرتی ہے، اس لیے کسانوں کی تحریک کو ختم کرنے کا کوئی مشن کامیاب نہیں ہو سکتا۔

Rahul Gandhi criticized on central government
'جھوٹ اور جھوٹے پروپیگنڈے سےکوئی مشن کامیاب نہیں ہوسکتا'

By

Published : Dec 2, 2020, 3:47 PM IST

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا'کسان کی آمدنی دوگنی ہوگی۔ 'دوستوں' کی آمدنی چوگنی اور کسانوں کی آمدنی ہوگی نصف۔ جھوٹ ، لوٹ مار ، سوٹ بوٹ کی سرکار'۔

راہل گاندھی ٹوئٹ

اس ٹوئٹ کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں پولیس کسانوں پر آنسو گیس اور لاٹھیاں برسا رہی ہے اورپانی کی بوچھار کر کے اور خاردار بیریکیڈ لگا کر مشتعل کسانوں کو روک رہی ہے۔

وہیں پرینکا گاندھی نے کہا کہ جب حکومت کا مقصد صرف منافقت اور جھوٹا پروپیگنڈہ ہو تومشن ناکام ہو ہی جائے گا۔ اترپردیش میں خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے بی جے پی حکومت کا ’مشن شکتی‘ ناکام ہوگیا۔ ایک ماہ بعد اس لڑکی کو جلا دینے والوں کے خلاف رپورٹ درج کی جارہی ہے۔ جرائم بڑھتے جارہے ہیں'۔

پرینکا گاندھی ٹوئٹ

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details