راہل گاندھی نے کہا کہ ’’مودی حکومت کی سوچ - کم سے کم حکمرانی زیادہ سے زیادہ نجکاری‘۔ کووڈ-19 تو بس بہانہ ہے ، سرکاری دفتروں کو پرمنینٹ اسٹاف سے مُکت بنانا ہے،نوجوانوں کا مستقبل چرانہ ہے اور ’دوستوں‘ کو آگے بڑھانا ہے ۔ ‘‘
کانگریس کے ترجمان رندیپ سورجے والا نے کہا ’’مودی جی ، اب نئی ملازمتوں اور نئے عہدوں پر بین۔ نوجوانوں کے لئے تعلیم نہیں ، نوجوانوں کے لئے کوئی روزگار نہیں ، نوجوانوں کے امتحان کا کوئی نتیجہ نہیں ، اب ... نوجوانوں کے لئے مستقبل میں کوئی نوکری نہیں۔‘‘