کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔
سرکاری کمپنیوں کی نجکاری، مودی حکومت کی مہم - کمپنیوں کی نجکاری
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کے روز وزیر اعظم نریندر مودی پر ایک بار پھر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرکاری کمپنیوں کی نجکاری کے ذریعہ خزانے کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔
سرکاری کمپنیوں کی نجکاری، مودی حکومت کی مہم
انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’’مودی جی ’سرکاری کمپنی فروخت' مہم چلا رہے ہیں۔ اپنی معاشی بدحالی کی تلافی کے لئے ملک کے اثاثوں کو تھوڑا تھوڑا کرکے فروخت کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کے مستقبل اور اعتماد کو طاق پر رکھ کر ایل آئی سی فروخت کرنا مودی حکومت کی ایک اور شرمناک کوشش ہے‘‘۔
اس کے ساتھ انہوں نے ایک خبر بھی شائع کی ہے جس میں لکھا ہے ’’ایل آئی سی 25 فیصد حصے داری فروخت کرکے خزانہ بھرے گی حکومت‘‘۔