اردو

urdu

ETV Bharat / state

'خوفزدہ افراد کو اطمینان دلانے کی ضرورت' - راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمان راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کرنے کے فیصلے کو صحیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'اچانک لیے گئے اس فیصلے سے کئی لوگ خوفزدہ ہیں، اس لئے ان میں اطمینان پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

rahul gandhi
rahul gandhi

By

Published : Mar 29, 2020, 7:24 PM IST

راہل گاندھی نے مودی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ 21 روز کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کچھ لوگوں میں ڈر اور مغالطے کی صورت پیدا ہوگئی ہے۔ فیکٹری، چھوٹی صنعت اور تعمیراتی شعبوں میں کام بند ہوگیا ہے جس سے ہزاروں مزدور ڈر کی وجہ سے اپنے گھروں کے لیے پیدل سڑکوں پر آگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دہاڑی مزدور کام نہیں ہونے کی وجہ سے خوفزدہ ہیں اور اپنے گھروں کا رخ کر رہے ہیں۔ ان کے لیے اس وقت رہنے کی جگہ اور کھانے کا نظم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان میں اطمینان پیدا ہو اس کے لیے ان کے کھاتوں میں براہ راست پیسہ جمع کیے جانے کی ضرورت ہے۔

کانگریس کے رہنما نے کورونا کے چیلینج سے نمٹنے کے لیے حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سبھی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے سوشل سکیورٹی کے طریقہ کار اپنانے کی ضرورت ہے۔ بڑی آبادی والے علاقوں میں اس بیماری سے نمٹنے کے لیے اسپتال بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت لوگ شہروں سے گاؤں کی طرف جا رہے ہیں لیکن اس سے گاؤں میں بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ گاؤں میں بزرگوں کے اندر اس بیماری سے لڑنے کی صلاحیت کم ہونے کی وجہ سے وہ پھیل سکتی ہے، اس لیے اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details