نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور اتر پردیش کی جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی وڈرا نے 24 سال کی عمر میں اپنی جان قربان کرنے والے بھگوان برسا منڈا کی یوم پیدائش پر قبائلیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
راہل گاندھی نے کہا کہ ’’بھگوان برسا منڈا کی یوم پیدائش پر سماجی مساوات کے عظیم قبائلی لیڈر کو سلام۔ ایسے عظیم بہادر جنگجوؤں کی قربانی سے ہم نے آزادی حاصل کی - اس آزادی کا احترام کرنا ہر سچے ہندوستانی کا فرض ہے۔ جے ہند۔"