اردو

urdu

ETV Bharat / state

راہل اورپرینکا کاحکومت پر نشانہ - ویکسین کی کمی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا ویکسین کی کمی پر حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے عوام کو خطرے میں ڈال کر اس ویکسین کو برآمد نہیں کیا جانا چاہئے۔

By

Published : Apr 9, 2021, 2:18 PM IST

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ”ویکسین کی کمی بڑھتے ہوئے کورونا بحران میں ایک بہت ہی سنگین مسئلہ ہے ۔ ہمارے ملک کے لوگوں کو خطرہ میں ڈال کر ویکسین کی برآمدات کیا صحیح ہے”۔

مرکزی حکومت تعصب کے بغیر تمام ریاستوں کی مدد کرے۔ ہم سب کو مل کر اس وبا کو ہرانا ہوگا‘‘۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی واڈرا نے کہا ’’سی بی ایس ای کو اسٹوڈنٹس کو نامساعد حالات میں امتحانات میں آنے کے لیے مجبور نہیں کرنا چاہئے اور ایسا کرنا ان کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔

اسٹوڈنٹس کو بھیڑ میں جانے اور امتحان دینے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہئے، لہذا بورڈ کے امتحانات منسوخ کردیئے جائیں یا ان امتحانات کا شیڈول تبدیل کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details