نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چینی فوجیوں کے ساتھ ہوئے پر تشدد جھڑپ میں جوانوں کی شہادت پر شدید رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت پیش کی ہے۔
راہل کا فوجیوں کی شہادت پر اظہارِ تعزیت - Clashes between Indo-Chinese forces
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چینی فوجیوں کے ساتھ ہوئے پر تشدد جھڑپ میں جوانوں کی شہادت پر شدید رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت پیش کی ہے۔

راہل کا فوجیوں کی شہادت پر اظہارِ تعزیت
گاندھی نے ٹویٹ کیا،’ ملک کے لیے جان دینے والے افسر اور جوانوں کی شہادت کی خبر سے جو تکلیف ہو رہی ہے‘ اسے لفظوں میں ظاہر نہیں کر سکتا ہوں۔ تمام متاثرہ خاندانوں کے تئیں اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔
غور طلب ہے کہ لداخ کی گلوان وادی میں پیر کی دیر رات بھارت اور چین کے فوجیوں کے مابین پرتشدد جھڑپ ہوئی جس میں فوج کے ایک افسر اور دو جوان شہید ہو گئے۔ اس جھڑپ میں چین کے بھی پانچ فوجی مارے گئے ہیں۔