دہلی:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے مہنگائی اور بے روزگاری سے متعلق وزیر اعظم نریندر پر سخت نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو عوام کوگمراہ کرنے، توہم پرستی پھیلا کر عوامی مفاد کے خلاف اپنے کاموں کو چھپانے کی کوشش کرنے کے بجائے عوام کو جواب دینا چاہیے۔
راہل گاندھی نے کہا 'وزیر اعظم کو مہنگائی نظر نہیں آتی، بے روزگاری نظر نہیں آتی، اپنے کالے کارناموں کو چھپانے کے لیے ’کالا جادو‘ جیسی توہم پرستانہ باتیں کر کے وزیر اعظم کے عہدے کے وقار کو گرانا اورملک کو گمراہ کرنا بند کیجئے، وزیراعظم جی۔ عوام کے مسائل کا جواب دینا ہی پڑے گا'۔