دارالحکومت دہلی میں سڑک نقل و حمل (روڈ ٹرانسپورٹ) اور قومی شاہراہ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری اور جل شکتی کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے سپریم کورٹ کے رفائل جنگی طیارے کے سودے میں کانگریس کے سینیئر رہنما راہل گاندھی کی نظر ثانی کی عرضی پر غور و خوض کرنے سے انکار کا خیر مقدم کیا۔
واضح رہے کہ راہل گاندھی نے رافیل جنگی طیارے کے سودے کے پیش نظر عدالت کے فیصلے کو نظر ثانی کرنے کے لیے ایک عرضی دائر کی تھی، جسے خارج کردیا گیا ہے۔