اردو

urdu

ETV Bharat / state

آر اے ایف نے تمام توقعات کو پورا کیا:امت شاہ - سریع الحرکت فورس (آر اے ایف) نے ان تمام توقعات کو پورا کیا:امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ نے آج کہا کہ سریع الحرکت فورس (آر اے ایف) نے ان تمام توقعات کو پورا کیا ہے جن کے ساتھ ہی اس کی تشکیل ہوئی تھی۔

آر اے ایف نے تمام توقعات کو پورا کیا:امت شاہ

By

Published : Oct 1, 2019, 12:05 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 4:48 PM IST

مسٹر شاہ نے آج یہاں آر اے ایف کی 27 ویں سالانہ پریڈ کا معائنہ کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ مشکل حالات میں ملک کے امن و سلامتی کے لئے نظم و ضبط سے کام کرنے والے آر اے ایف نے عوام اور حکومت دونوں کا اعتماد حاصل کرلیا ہے۔
انہوں نے آر اے ایف کی بنیادی تنظیم سی آر پی ایف کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے پارلیمنٹ پر حملے کے دوران دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا تھا۔ آج بھی یہ کشمیر اور لداخ سمیت دیگر مقامات پر ملک کی حفاظت میں تعینات ہے۔
وزیر داخلہ نے آر اے ایف کے شہید فوجیوں کے اہل خانہ اور بہادری سے کام کرنے والے فوجیوں کو میڈلز سے بھی نوازا۔
اس موقع پر وزیر اعلی وجے روپانی ، گجرات کے وزیر مملکت برائے داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجا اور سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل راجیو بھٹناگر بھی موجود تھے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 4:48 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details