اردو

urdu

ETV Bharat / state

First Anniversary of Syed Mohiuddin Jilani: درگاہ نظام الدین میں قرآن خوانی کا اہتمام - سید محی الدین جیلانی کی پہلی برسی

سید محی الدین جیلانی کی پہلی برسی کے موقع پر درگاہ حضرت نظام الدین میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعائیں مانگی گئی۔ First Anniversary of Syed Mohiuddin Jilani

درگاہ نظام الدین میں قرآن خوانی کا اہتمام
درگاہ نظام الدین میں قرآن خوانی کا اہتمام

By

Published : May 30, 2022, 5:55 PM IST

نئی دہلی: سید محی الدین جیلانی کی پہلی برسی کے موقع پر درگاہ حضرت نظام الدین میں مرحوم کو ایصال و ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں سید کاشف نظامی خادم درگاہ، سید یاسر جیلانی و دیگر لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔ Quran Recitation Organised in Dargah Nizamuddin

قرآن خوانی کے ساتھ ساتھ مرحوم سید محی الدین جیلانی کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اس موقع پر شرکا نے مرحوم سید محی الدین جیلانی کے خصوصیات بیان کیے اور کہا کہ مرحوم نیک صفت اور صوم و صلوٰۃ کے پابند تھے اور ہمیشہ لوگوں سے خلوص نیت سے ملتے تھے، ضرورت مندوں کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے تھے۔ First Anniversary of Syed Mohiuddin Jilani

مزید پڑھیں:

مرحوم سید محی الدین جیلانی کی پہلی برسی پر صبح قرآن خوانی، قبر پر فاتحہ خوانی پھر درگاہ حضرت نظام الدین اولیا میں دعائیہ محفل کے بعد علما اور ودیگر افراد نے قبر پر دعائے مغفرت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details