محمد پرویز کے مطابق ٹیم میں تقریبا 40 رضاکار ہیں جو پوری لگن اور محنت سے کوڑا کچرا اٹھاتے ہیں اور صفائی کرتے ہیں۔
اعلی تعلیم یافتہ جامعہ میں کوڑا اٹھارہے ہیں - محمد پرویز اور ان ساتھی صفائی کی
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں جاری مظاہروں کے مد نظر آس پاس کی سڑکوں کی صفائی کی ذمہ داری خود طلبا نے اٹھالی ہے، جس میں بڑی تعداد اعلی تعلیم یافتہ طلبا کی ہے۔
اعلی تعلیم یافتگان جامعہ میں کوڑا اٹھارہے ہیں
انہوں نے مزید بتایا کہ جب سے مظاہرے شروع ہوئے تب سے سڑکوں کی صفائی کی ذمہ داری خود طلبا نے لے رکھی ہے، اور جب تک مظاہرے چلیں گے تب تک صفائی مہم جاری رہے گی۔
محمد پرویز اور ان ساتھی صفائی کی اس مہم کو وزیر اعظم نریندررمودی کے سوچھ بھارت سے جوڑنا پسند نہیں کرتے، ان کا کہنا ہے اسلام میں صفائی کی بہت اہمیت ہے، اسی لیے وہ اس کام میں جڑے ہیں۔