اردو

urdu

ETV Bharat / state

میوات : پرانی سبزی منڈی کھولنے کی اجازت

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں پرانی سبزی منڈی کو طویل عرصے کے بعد چند شرائط کے ساتھ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

میوات : پرانی سبزی منڈی کھولنے کی اجازت
میوات : پرانی سبزی منڈی کھولنے کی اجازت

By

Published : Jun 30, 2020, 10:31 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے نوح کی پرانی سبزی منڈی بند کردی گئی تھی اور اسے عارضی طور پر شہر سے دوری پر واقع نئی سبزی منڈی میں منتقل کیا گیا تھا۔

میوات : پرانی سبزی منڈی کھولنے کی اجازت

اب ڈپٹی کمشنر نوح نے ان لاک ون ختم ہونے کے بعد چند شرائط کے ساتھ پرانی سبزی منڈی کو کھولنے کی اجازت دی ہے۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق سبھی آڈھتی اور سبزی دوکاندار اپنی اپنی دوکانیں طاق و جفت کے ضابطہ کے ساتھ کھولیں گے۔سماجی دوری کا خیال کرتے ہوئے ، ماسک اور دستانے پہن کر دوکانوں پر موجود رہیں گے۔

اسے علاوہ دوکاندار خریداروں کو بھی ماسک مہیا کرائیں گے اور منڈی میں کسی بھی شخص کے کورونا پازیٹو آنے کی خبر کو فوری طور پر نگر پالیکا کو بتانا لازمی ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر پنکج یادو نے کہا کہ اگر ضوابط کی پاسداری نہیں کی جاتی ہے تو یہ مہلت کبھی بھی واپس لی جا سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details