نئے زرعی قوانین کے خلاف سنگھو بارڈر پر کسانوں کے آندولن کو 45 دن ہوگئے ہیں, اس دوران متعدد کسانوں نے جانیں بھی گنوائی ہے۔
گزشتی کل ایک درد ناک خبر آئی کہ پنجاب کے شہر صاحب گڑھ کے رہنے والے امریندر سنگھ نامی کسان نے زہر کھا کر جان دے دی۔

کسان کے زہر کھانے کی خبر کے بعد مقامی انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی جبکہ سونی پت پولیس بھی موقع پر پہنچی اور مذکورہ کسان کو آناً فاناً ہسپتال پہنچایا گیا لیکن اس نے دوران علاج دم توڑ دیا۔
اس کے علاوہ گزشتہ ماہ دسمبر کے مہینے میں سنت رام سنگھ نامی کسان نے گولی مار کر خودکشی کر لی تھی۔
واضح رہے کہ کسانوں کے احتجاج کے بعد سے اب تک ایک درجن سے زائد کسان ہلاک ہوچکے ہیں لیکن حکومت ان کے مطالبات منظور نہیں کر رہی ہے جبکہ اس تعلق سے کسان تنظیموں اور حکومت کے مابین متعدد میٹنگیں بھی ہوئیں لیکن کوئی حل نہیں نکلا۔